• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں اقلیتیں مودی کے مظالم کا شکار ہیں ، بیرسٹر سلطان محمود

لندن(پ ر) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر مظالم ڈھارہا ہےبلکہ بھارت میں مقیم اقلیتوں جن میں مسلمان، سکھ، عیسائی، دلت، اچھوت، اسامی، گورکھے اور دیگر شامل ہیں پر ظلم کی انتہاء کیے ہوئے ہے اسی لئے مودی کے خلاف لندن میں ہونے والے مظاہرے میں ہمارے ساتھ بھارت کی تمام اقلیتیں بھی شامل تھیں۔ ہم سب مل کر انٹرنیشنل کمیونٹی کے سامنے بھارت کے مکروہ چہرے سے رنگین نقاب اتار پھینکیں گے۔ ٹرمپ، مودی اور نیتن یاہو تینوں کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے دنیا میں انتہاپسندی زور پکڑ گئی ہے، ہم ان کی سازشوں کا ملکر مقابلہ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے لندن میں خالصتان تحریک کے رہنماو لندن میں کامن ویلتھ کانفرنس کے موقع پر مودی کے خلاف مظاہرے کے اجازت نامے حاصل کرنے اور مظاہرے کے انتظامات کرنے والے رنجیت سنگھ سے ایک ملاقات میں کیا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ خالصتان اور کشمیر کی آزادی کے لئے ملکر آئندہ بھی مظاہرے کریں گے۔ بھارت اب بہت زیادہ انتہاپسندی پر اتر چکا ہے۔ جب تک ہم سب ملکر کام نہیں کریں گےبھارت اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے گا۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے رنجیت سنگھ کو مظاہرے کی مشکل حالات میں اجازت لینے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آئندہ بھی ملکر بھارت کے خلاف مظاہرے کیے جائیں گے۔
تازہ ترین