• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مکرمی! آج کل حالات ایسے ہوگئے ہیں کہ لوگ ٹریفک سگنل کی پرواہ نہیںکرتے۔ جس کا دل چاہتا ہے اپنی مرضی سے گاڑی یا موٹرسائیکل چلا رہا ہے۔ نوجوان ریس لگا تے ہیں، نہ صرف نوجوان نسل بلکہ بس ڈرائیور بھی جوکہ مسافروں کے لئے خطرہ ہے۔ اٹھارہ سال سے کم عمر لڑکے موٹر سائیکل چلا رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ جس کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔ لہٰذا میری اعلیٰ افسران سے درخواست ہے کہ اس خطرناک صورتحال سےنجات دلانے کے لئےموثر اقدامات کئے جائیں ۔
(سیدہ بتول زہرہ ۔ جامعہ کراچی)
تازہ ترین