• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، نیب کی غیر قانونی حراست سے شہری رہا

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر نیب کی غیر قانونی حراست میں رکھا گیا شہری رہا ہو گیا، جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، عدالتی حکم پر نیب نے زیر حراست شہری زاہد محمود کو رہا کر دیا، ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ غفلت کے مرتکب نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر رمضان کو معطل کر دیا گیا ہے، شہری کی رہائی کیلئے کی جانے والی کارروائی کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی،عدالت نے نیب کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ پر عدم اعتماد کر دیاعدالت نے استفسار کیا کہ شہری کی رہائی کے لئے ہر روز کی کارکردگی کو رپورٹ کا حصہ کیوں نہیں بنایا گیا، اگر نیب کی غفلت ثابت ہو گئی تو روزانہ کے حساب سے نیب کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا، عدالت نے تفصیلی رپورٹ اور ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔
تازہ ترین