• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل باجوہ سے سری لنکن آرمی چیف کی ملاقات‘عسکری معاونت پرگفتگو

جنرل باجوہ سے سری لنکن آرمی چیف کی ملاقات‘عسکری معاونت پرگفتگو

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے سری لنکن آرمی کمانڈرسینانائیکے نے ملاقات کی۔سری لنکن کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکن آرمی چیف اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے لیے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد سری لنکن کمانڈر نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔بعد ازاں جنرل قمر جاوید باجوہ سے سری لنکن آرمی کمانڈرسینانائیکے نے ملاقات کی‘ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، عسکری معاونت اورخطےکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین