• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب،آئندہ 2 سال میں 45 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع

جدہ (اے پی پی) سعودی اقتصادی ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ حکومت کی اقتصادی اصلاحات کے نتیجے میں آئندہ 2 برس میں ملک میں 45 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماہرین نے کہا ہے کہ مملکت کو بین الاقوامی منڈیوں میں نمایاں مقام حاصل ہوگیا ہے۔ سعودی آرامکو کی نجکاری کی بدولت بھی غیر ملکی سرمایہ مملکت میں آئے گا۔
تازہ ترین