• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


برازیل کے شہر ساؤ پاؤلومیں آج کل فیشن کی بہاریں عروج پر ہیں جہاں چھ روزہ فیشن ویک میں دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کی جا رہی ہے ۔

2018-2019کے ان ملبوسات میں جہاں ایک طرف اسٹائل کا مکمل خیال رکھا گیا ہے وہیں رنگوں کی چناؤ میں بھی خواتین کی پسند کو مدِ نظر رکھ کر کلیکشن تیار کی گئی ہے۔

اس فیشن ویک کے تیسرے روز کئی نامور ڈیزائنرز کی کلیکشن حاضرین کے سامنے پیش کی گئی جنہیں زیب تن کر کے ماڈلز ریمپ پر پہنچیں تو فیشن کے دلدادہ افراد نے جی بھر کر داد دی۔

دلکش رنگوں کی حامل اسکرٹس،جمپرز، فراکس، اور ہینٹس کے دلکش اسٹائل میں جب ماڈلز ریمپ جلوۂ گر ہوئیں تو کوئی بھی داد دئیے بغیر نہ رہ پایا۔

اس رنگا رنگ فیشن ویک میں دنیا بھر سے ڈیزائنرز شرکت کر رہے ہیں جو 26اپریل کو اختتام پذیر ہو گا۔

تازہ ترین