• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے افسران اور ٹھیکیداروں کی اپیل منظور، سزا معطل

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ نے ضلع عمر کوٹ کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سے جعلی بلوں کے ذریعے ڈیڑھ ارب روپے کی غیر قانونی ادائیگیوں کے نیب ریفرنس میں سزا کے خلاف سابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر سمیت 7 افسران اور ٹھیکیداروں کی اپیل منظور کرکے سزا معطل کرکے ان کی 15،15 لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ میں سابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر عمر کوٹ گل محمد پلیجو، سب اکاؤنٹینٹ سید منظور علی شاہ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر اشفاق احمد شیخ، ٹھیکیدار محمد عاصم خان، محمد رمضان، نادر اور پرائیوٹ پرسن عمیر علی شاہ کی جانب سے دائر نیب کورٹ کی جانب سے ضلع عمر کوٹ کے ٹریژری آفس سے جعلی بلوں کے ذریعے ایک ارب 50 کروڑ روپے کی کرپشن کے ذریعے ادائیگیوں کے ریفرنس میں انہیں 5,5 سال قید اور بھاری جرمانوں کی سزاؤں کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد گذشتہ روز سرکاری افسران اور ٹھیکیداروں سمیت تمام 7 افراد کی سزا معطل کردی، جس کے بعد ملزمان کے وکلا نے ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

تازہ ترین