• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک پر پاکستان کے قوانین کا احترام کرنے پر زور

فیس بک پر پاکستان کے قوانین کا احترام کرنے پر زور

اسلام آباد( رپورٹ:مہتاب حیدر)پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا فیس بک کی ٹیم کو مذاکرات کی میز پر لانے کی سرتوڑ کوششوں کے بعد اس کی یہ ٹیم پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔ تاہم باہمی تعاون کی راہیں تلاش کرکے ممنوعہ ناپسندیدہ مواد کوروکنے اورفلٹر کرنے کا اہتمام کیا جائے۔ سرکاری ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ پاکستان نے فیس بک ٹیم سے ایسا تمام تر مواد بلاک کرنے کیلئے کہا ہے جو الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہو۔ اس ایکٹ کی پارلیمنٹ نے منظوری دی ہے۔ رابطہ کرنے پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی ا ے) کے ڈائریکٹر جنرل انٹرنیٹ ویب نثار احمد نے فیس بک ٹیم کے دورئہ پاکستان کی تصدیق کی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں فیس بک صارفین کی تعداد ساڑھے تین کروڑ ہے۔جن سے فیس بک کو خطیر آمدنی ہوئی ہے۔ لہٰذا انہیں بھی پاکستان کے قوانین، قواعد و ضوابط کا احترام کرنا ہوگا۔ تاہم فری سوشل میڈیا کے حامی عناصرنے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ حکومت پابندی کوآزادیٔ اظہار روکنے کیلئے استعمال کر سکتی ہے۔

تازہ ترین