• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کی 80اضافی کمپنیاں تعینات کرنیکا فیصلہ

سرینگر(آئی این پی) مقبوضہ کشمیرمیں جموں ریجن کے علاقے کٹھوعہ میں آٹھ سالہ ننھی آصفہ کی بے حرمتی اورقتل کے خلاف پورے مقبوضہ علاقے میں جاری بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر بھارت نے 28جون سے شروع ہونیوالی سالانہ امر ناتھ یاترا کیلئے بھارتی فوج کی اضافی کمپنیاںتعینات کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ فیصلہ کٹھوعہ میں آٹھ سالہ ننھی آصفہ کی بے حرمتی اورقتل کے خلاف پورے مقبوضہ علاقے میں جاری بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر کیا گیا ،35کمپنیاں جموں جبکہ 45وادی کشمیرمیں تعینات کی جائیںگی،یاترا 28جون کو شروع ہو کر26اگست تک جاری رہے گی، کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سینٹرل ریزروپولیس فورس اور بارڈر سیکورٹی فورس کے اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کافیصلہ 28جون سے شروع ہونیوالی سالانہ امرناتھ یاترا کے نام پر کیاگیا ہے۔
تازہ ترین