• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن اور ترک وزرائے خارجہ کی پہلی ملاقات

برلن (نیوز ڈیسک) جرمن وزیر خارجہ ہائیکوماس اور ان کے ترک ہم منصب مولود چاوش اولو کی پہلی مرتبہ نیویارک میں ملاقات ہوئی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی عمارت میں ہونے والی اس ملاقات میں شامی تنازع اور ترک جیلوں میں قید جرمن شہریوں کے موضوع پر بات چیت ہوئی اس کے علاوہ ترکی میں انتخابات کا موضوع بھی زیر بحث آیا۔ ذرائع کے مطابق چاوش اولو مئی کے مہینے میں جرمن شہر زولنگ میں آباد ترک برادری کے افراد سے بھی ملاقات کرینگے۔
تازہ ترین