• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل کا دن امریکہ میں آمش کمیونٹی کی بستی میں گزرا۔
میں ڈوڈو کے ساتھ باغ میں بیٹھا تھا۔
گلہریاں اچھلتی پھدکتی پھر رہی تھیں۔
مجھے گلہریاں بچپن سے پسند ہیں۔
لیکن اپنے وطن میں جب کسی گلہری کو چھونا چاہا،
وہ دور بھاگ جاتی تھی۔
یہاں ایک گلہری قریب آ کر بیٹھ گئی۔
میں نے پھل پیش کیا تو دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر کھانے لگی۔
میں نے حیرت ظاہر کی،
’’یہ گلہری ہم سے ڈر کیوں نہیں رہی؟‘‘
ڈوڈو نے کہا،
’’جس بستی کے انسان انسانوں سے محفوظ ہوتے ہیں،
وہاں جانور بھی انسان پر بھروسا کرتے ہیں۔‘‘
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین