• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں آج عام تعطیل، مزدورکی چھٹی کیوں نہیں؟

ملک بھر میں آج عام تعطیل، مزدورکی چھٹی کیوں نہیں؟

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے،ملک بھر میں عام تعطیل ہے،اگر نہیں ہے تو وہ غریب مزدور کی نہیں ہے۔


یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد محنت کشوں کی جدوجہد کویاد کرنا ہے۔

پاکستان کا شمار دنیا کے ان ملکوں میں ہوتا ہے، جہاں لاکھوں کی تعداد میں مزدور اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔

مزدوروں کے اہم مسائل میں طویل اوقات کار، کم اجرت، صحت، صفائی سرفہرست ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ مزدور  کے بچے بھی کم عمری میں ہی محنت مزدوری پر لگ جاتے ہیں۔

مزدوراپنے بیوی بچوں کو2 وقت کی روٹی دینے کی خاطر حالات سے جنگ لڑتا ہی نظر آتا ہے۔

سال کاکوئی بھی دن ہو، مزدور کو اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے مزدوری کرنا ہی پڑتی ہے۔

کہیں ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کا بوجھ اٹھائےہوئے تو کہیں تپتے فٹ پاتھ پر کام کی تلاش میں سرگرداں،لوگوں کے بڑے بڑےمحلات تعمیر کرتاہےمزدورمگر اپنے بچوں کو گھر بناکردینےکااس کاخواب ادھوراہی رہتا ہے۔

مزدوروں کا کہنا ہے کہ سارا سال گمنام رہتے ہیں، یوم مئی پر احساس ہوتا ہےکہ ہماری بھی پہچان ہے۔

تازہ ترین