• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی ریاست انڈیانا کی ہائی وے پر دلچسپ صورتحال اُس وقت دیکھی گئی جب سڑک پر ہر طرف بیس ڈالر کے لاکھوں نوٹ بکھر گئے اور لوگ اُن نوٹوں کو حسرت سے دیکھتے رہے۔

امریکا میں ہوئی نوٹوں کی بارش

رپورٹ کے مطابق برنگ نامی امریکی سیکیورٹی کمپنی کے نوٹوں سے بھرے ٹرک کا دروازہ اچانک کھل گیا اور یوں تیز ہواؤں کے سبب تقریباََ 60لاکھ ڈالر ہائی وے پر گر گئے۔

امریکا میں ہوئی نوٹوں کی بارش

انتظامیہ کی جانب سے سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی ہے اور انتظامیہ کی جانب سے سڑک پر بکھرے نوٹ اُٹھانے کا کام جاری ہے اور پولیس نے عوام کو تاکید کی ہے کہ سڑک سے نوٹ نہ اُٹھائیں اور اگر اٹھا لیں تو فوری پولیس کے حوالے کردیں ورنہ سخت کارروائی کی جائیگی۔

تازہ ترین
تازہ ترین