• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں قید56سالہ پاکستانی خاتون نسرین اختر کی رہائی کاعندیہ

بھارت میں قید56سالہ پاکستانی خاتون نسرین اختر کی رہائی کاعندیہ

پاکستان کی جانب سےخیر سگالی کے طور پر22سالہ بھارتی نوجون جتندراکی رہائی کے بعد بھارت نے56سالہ پاکستانی خاتون نسرین کی رہائی کا عندیہ دیا ہے۔

پاک بھارت بیک ڈور ڈپلومیسی کے آغاز کے بعد دونون ملکوں میں قیدیوں کی رہائی کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں،ان امکانات کو تقویت اس ملی جب پاکستان میں بھارت کے ہائی کمشنر اجے بساریہ نے بھی بیان دیا ہے کہ دونوں ممالک میں قید ایسے قیدی جو اپنی سزائیں پوری کر چکے ہیں ان تمام قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنیا جا سکے اور وہ اپنے گھروں کو جا سکیں۔

پاکستان میں بھارت کے ہائی کمشنر اجے بساریہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں22سالہ بھارتی نوجون جتندراکی رہائی پرپاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی جیلوں میں قید وہ قیدی جو اپنی سزائیں پو ری کر چکے جلد اپنے اپنے گھروں کو پہنچ جائیں گے۔

تازہ ترین