• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

دبئی میں ڈرون کے ذریعے سحری تقسیم کی جائے گی

دبئی میں ڈرون کے ذریعے سحری پہنچانے کی تیاری

دبئی نے امسال رمضان المبارک میں مساجد اور گردونواح میں سحری کے لوازمات بذریعہ ڈرون پہنچانے کا منفرد منصوبہ تیار کرلیا ہےجس کے ذریعے 10فیصد فوڈ ڈیلیوری ڈرون سے کی جائے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی کی ایک نجی کمپنی نے شہریوں کو سحری پہنچانے کےلیے انوکھا انداز اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ڈرون کی تمام ضروری پروگرامنگ کا عمل تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے، زیادہ دیر تک پرواز کو یقینی بنانے کے لیے اس میں آٹھ بیٹریاں لگائی جائیں گی جبکہ ان طیاروں میں 10کلو گرام سحری لوازمات لے جانے کی صلاحیت موجود ہوگی۔

دبئی میں ڈرون کے ذریعے سحری پہنچانے کی تیاری

اب شہریوں کو ان کے دروازے پر سحری کے لوازمات کی ترسیل کے لیے روایتی طریقے جیسے موٹر سائیکل یا گاڑی کے بجائے ڈرون استعمال کیے جائیں گے۔

دبئی میں ڈرون کے ذریعے سحری پہنچانے کی تیاری

واضح رہے کہ دبئی میں زیادہ تر افراد غیر مقامی ہیں جو روزگار کی غرض سے یہاں رہائش پذیر ہیں جن میں اکثریت بھارت اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کے مسلمانوں کی ہے جن کےلیے علی الصبح سحری کی تیاری دشوار کام ہوتا ہے جب کہ وقت کی قلت کے باعث سحری کےلیے باہر جانا بھی ممکن نہیں رہتا اس لیے اکثر لوگ تیار سحری آرڈر کرتے ہیں تاہم اس کی بروقت ترسیل میں بھی ایک مشکل مرحلہ تھی جسے ڈرون کے ذریعے حل کرلیا گیا ہے۔

دبئی میں ڈرون کے ذریعے سحری پہنچانے کی تیاری

ذرائع کے مطابق دبئی کے مقامی نوجوانوں نے اس پروجیکٹ کو مکمل کرلیا ہے جب کہ سحری کی تیاری کے لیے رضاکاروں کی بڑی ٹیم درکار ہے جس کے لیے انٹرویوز جاری ہیں۔

یہ اسلامی دنیا میں فراہم کی جانی والی اپنی نوعیت کی پہلی سروس ہوگی۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین