• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 بیت المقدس فلسطینیوں کا اٹوٹ انگ ہے، ترک صدر

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کا مشرقی حصہ فلسطینیوں کا اٹوٹ انگ دار الحکومت ہے۔

برطانیہ میں ایک ترک فاؤنڈیشن کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوآن نے کہا کہ امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دار الحکومت تسلیم کرکے عالمی برادری کی کھلی مخالفت کی کیونکہ 128 ممالک نے اس فیصلے کی مخالفت کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے سفارتخانہ کی منتقلی کے ذریعے مسئلے کا حل بننے کی بجائے مسئلے کا حصہ بننا پسند کیا ہے اور اس اقدام کی وجہ سے وہ امن مذاکرات میں ثالث کی حیثیت کھوچکا ہے۔

پیر کو امریکا نے سفارت خانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کردیا ، اس دوران فلسطینیوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور اسرائیلی فورسز نے احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ اور گولہ باری کرکے ایک ہی روز میں 43 فلسطینیوں کو شہید اور2000 کے قریب افراد کو زخمی کردیا۔

تازہ ترین