• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسماعیل ہانیہ قاہرہ پہنچ گئے

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی قیادت میں ایک وفد قاہرہ پہنچ گیا ہے۔

حماس کے ترجمان فوزی برہوم کے مطابق اسماعیل ہانیہ کا یہ دورہ مصری حکومت کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔

اس دوران ہانیہ مصری ذمّے داران کے ساتھ فلسطینی اور علاقائی منظر نامے میں تازہ ترین پیش رفت پر بات چیت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اسماعیل ہانیہ قائم مقام انٹیلی جنس ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل عباس کامل سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ یہ دورہ اس وقت ہورہا ہے جب 30 مارچ سے کئی ہزار فلسطینی اسرائیل کے ساتھ سرحد کے نزدیک جمع ہیں اور وہ اپنی اراضی پر واپسی کے حق کا مطالبہ کر رہے ہیں جہاں سے انہیں 1948ء میں اسرائیلی ریاست کے قیام کے موقع پر نکال دیا گیا تھا۔

تقریباً ڈیڑھ ماہ سے سرحد پر جاری مظاہروں کے دوران قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اب تک 58فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین