• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



پالتو کتے اگر شرارتی ہوں تو پھر مالکان کاحشر نشر بگڑ جاتا ہے ، ایسے ہی دلچسپ مناظر سے بھرپور نئی ہالی وڈ کامیڈی ڈرامہ '’شوڈاگز‘ 'کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

شرارتی کتوں نے مالکان کی ناک میں دَم کر دیا

ہدایت کار راجا گوسلنگ کی یہ فلم ایک ایسے پولیس ڈاگ کے گِرد گھوم رہی ہے جو ننھا پانڈا چوری ہونے کے کیس پر پولیس کانسٹیبل کے ساتھ مل کر تحقیقات کر تا ہے تاہم اس دوران جب یہ معلوم ہوتا ہے کہ ننھا پانڈاایک ڈاگ شو میں چھپا کر رکھا گیا ہے تو یہ پولیس ڈاگ ایک عام پالتو کتے کا روپ دھار کر ڈاگ شو میں پہنچ جاتا ہے اور اپنے کیس پر کام کرتا ہے۔

میکس بوٹکن اورٹام اورٹنبرگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں اداکار وِل آرنیٹ، نتاشا لیوانی،اسٹینلی ٹیو سی،گیبریال اگلیساس،ایلن کمنگ،اولیور ٹامز پیٹ اور اینڈی بیک وِتھ شامل ہیں۔ کامیڈی ، ڈرامہ اور ایڈونچر سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی یہ فلم آج18مئی کو اوپن گیٹس انٹرٹینمنٹ کے تحت سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی ۔


تازہ ترین