• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی وائس چیئر مین سینٹر ل ملٹری کمیشن کا ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ



چین کےسینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین ،جنرل زینگ یوشیا نے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

چینی وائس چیئر مین سینٹر ل ملٹری کمیشن کا ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

ان کی آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

چینی وائس چیئر مین سینٹر ل ملٹری کمیشن کا ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی دی ۔

پاک فضائیہ کے پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے ان کا تعارف کروایا گیا۔

معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال میں اپنے اپنے وفود کی قیادت کی ۔

دونوں رہنماؤں نے پاک فضائیہ اور چینی فضائیہ کے قابلِ رشک باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تازہ ترین