• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں دوسری بین الاقوامی انٹیلی جنس کانگریس


چین کے شہر تیانجن میں دوسری بین الاقوامی انٹیلی جنس کانگریس کاا نعقاد کیا گیا جس میں مختلف صلاحیتوں کے حامل روبوٹس، ڈرونز، ٹیکنالوجی سے آراستہ آلات و مشینیں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

چین کے شہر Tianjin میں منعقد ہونے والی اس دوسری ڈبلیو آئی سی کانفرنس میں چین سمیت مختلف ممالک کی درجنوں کمپنیوں نے اپنے تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس مختلف صلاحیتوں کے حامل انسان دوست روبوٹس، طاقتور ڈرونز، فیس ریکگنیشن آلات، جدید ٹرینوں کے ماڈلز، پروٹوٹائپ سپر کمپیوٹر، جدید ڈرائیور لیس کارز، نمائش کیلئے پیش کی گئیں۔

تین روزہ بین الاقوامی کانگریس کے دوران مصنوعی انٹیلی جنس، صنعتی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال و دیگر مختلف موضوعات پر نہ صرف سیمینارز منعقد کئے گئے بلکہ ڈرائیور لیس کاروں کے درمیان ریس و دیگر مقابلے بھی منعقد کئے گئے جبکہ کانفرنس کے دوران جہاں ڈانس کرتے روبوٹس لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے وہیں باتیں کرتے روبوٹ نے بچوں کو بھی حیران کردیااورخوب محظوظ ہوئے۔

تازہ ترین