• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا اصلاحات بل، حکومت پیر کو سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے گی

اسلام آباد (خبر ایجنسی) حکومت نے فاٹا اصلاحات بل پرسیاسی جماعتوں سے مشاورت شروع کر دی، پارلیمنٹ ہائوس میں ہونے والی مشاورتی اجلاس کی صدارت مشیرقانون بیرسٹرظفراللہ خان نے کی جس کے بارے میں ان کاکہناتھا کہ اجلاس تیاری کیلئے بلایا گیاتھاجبکہ پارلیمانی جماعتوں کااجلاس پیر کی سہ پہرہوگا جس میں بل پر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ باخبرذرائع کے مطابق حکومت کی خواہش ہے کہ آئینی مدت پوری ہونے سے پہلے فاٹااصلاحات بل کی منظوری قومی اسمبلی اور سینیٹ سے لے لی جائے۔اس سلسلے میں سرکاری چھٹی کے باوجودپارلیمانی رہنمائوں کامشاورتی اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں وزیراعظم کے مشیربرائے قانون بیرسٹرظفراللہ کی زیرصدارت ہوا۔
تازہ ترین