• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پوپ فرانسس کی جانب سے 14کارڈینل کا تقرر

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے دنیا بھر میں چودہ کارڈینل کی تقرری کی ہے، کراچی کے آرچ بشپ جوزف کوٹس کو بھی کارڈینل مقرر کیا گیا ہے، جوزف کوٹس دوسرے پاکستانی ہیں جوکہ کارڈینل مقرر ہوئے ہیں۔

پوپ فرانسس کی جانب سے 14کارڈینل کا تقرر

پوپ فرانسس اُنتیس جون کو چرچ کی ٹاپ کونسل میٹنگ میں منتخب کردہ کارڈینلز کو ان کا عہدہ تفویض کرینگے، کارڈینلز کا انتخاب دنیا کے پانچ براعظموں سے کیا گیا ہے، کارڈینل کے عہدے کے لیے پاکستان، عراق، مڈغاسکر اور جاپان کے پادریوں کے نام شامل ہیں۔

دریں اثنا پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ کارڈینلز کا دنیا بھر سے انتخاب چرچ کی ہمہ گیریت کا اظہار ہے۔

تازہ ترین