• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت تعلقات کیلئے پہلے کشمیر پر توجہ دی جائے، سابق را چیف

پاک بھارت تعلقات کیلئے پہلے کشمیر پر توجہ دی جائے، سابق را چیف

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دولت نے پاک بھارت تعلقات بہتر بنانے کے لیے تجویز پیش کی ہے کہ سب سے پہلے کشمیر کے مسئلے پر توجہ دی جائے۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی کرکٹرز کو انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے کی اجازت دی جائے اور بالی ووڈ میں مزید پاکستانی اداکاروں کو کام کے لیے بلایا جائے، ان کی یہ تجاویز ایک کتاب میں سامنے آئیں جسے انھوں نے آئی ایس آئی کے ایک سابق سربراہ اسد درانی کے ساتھ مل کر لکھا ہے۔

دا اسپائی کرونیکلز کے نام سے یہ کتاب اپنی نوعیت کی ایک انوکھی کتاب ہے جسے پاکستان اور بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کے سابق سربراہان نے مل کر لکھا ہے، کتاب میں پاک بھارت تعلقات کے ضمن میں اسد درانی اور اے ایس دولت کی بات چیت کا بھی ذکر ہے جو استنبول، بنکاک اور کٹھمنڈو میں ہوئی۔

اے ایس دولت نے لکھا کہ بھارت میں سات برسوں سے آئی پی ایل کا سرکس جاری ہے، پاکستان کے کچھ کرکٹرز اچھی تفریح فراہم کر سکتے ہیں، شاہد آفریدی ریٹائر ہو گئے ہیں لیکن لوگ اب بھی انھیں دیکھنے کے لیے آتے ہیں، ایسے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں کیوں شامل نہیں کیا جاتا؟ اس کی وجہ یہ ضد ہے کہ کوئی پاکستانی پیسہ کیوں کمائے؟

کتاب کے شریک مصنف اسد درانی نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت ایک مذاکراتی ٹیم بنا کر بیک چینل مذاکرات کریں، اس ٹیم کی سربراہی کوئی ایسا شخص کرے جو بڑی سیاسی جماعتوں، دفتر خارجہ اور فوج کے لیے قابل قبول ہو۔

انھوں نے کہا کہ سرد جنگ کے زمانے میں ایسی ہی ایک ٹیم کمیونسٹ مشرقی یورپ اور مغربی یورپ کے باہمی تنازعات کے تصفیے کے لیے بھی قائم کی گئی تھی۔

تازہ ترین