• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصابی کتب کباڑیے کو فر وخت کر نے کی مکمل تحقیقات کرائی جائے،اراکین اسمبلی متحدہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے چھاپے کے دوران سندھ ٹیکسٹ بورڈکی نصابی کتب کی بڑے پیما نے پر بر آمد گی پر اپنے ردعمل کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ یہ نصابی کتب مفت تقسیم کی جا نا تھیں لیکن انہیں غا ئب کرکے کباڑیے کو فر وخت کردیاگیاجو تعلیم دشمن عمل ہے جسکی جتنی مذمت کی جا ئے کم ہے۔ اراکین اسمبلی نے کہاکہ طلبہ وطالبات کودی جانے والی مفت کتب کوبیچنے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور طالب علموں کو نصابی کتب سے محروم کر نے والوںکوبے نقاب کیاجائے ۔حق پرست اراکین اسمبلی نے گو رنر سندھ ،وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیاکہ کروڑوںروپے مالیت کی مفت کتب طلبہ وطالبات کودینے کے بجائے کباڑیے کوبیچنے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کر ائی جائے اور اس میں ملوث افراد کو بے نقاب کر کے کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئے ۔
تازہ ترین