• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاستدان اختلافات پس پشت ڈالتے ہوئے ملکی دفاع کیلئے ایک ہوجائیں،راشد حسین بخاری

ملتان(سٹاف رپورٹر) مستقبل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر سید راشد حسین بخاری نے کہا ہےکہ ورکنگ بائونڈری پر بڑھتی ہوئی بھارتی اشتعال انگیزی انتہائی افسوس ناک امر ہے ،پاکستانی حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ بھارتی جارحیت پر دو ٹوک ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مودی حکومت پر دبائو ڈالیں تاکہ وہ ورکنگ بائونڈری پر گولہ باری و فائرنگ کا سلسلہ بند کرنے پر مجبور ہوں ، تاریخ اسلام پر نظریں دوڑائیں تو یہ بات کھل کر واضح ہوتی ہے کہ یہود و ہنود شروع دن سے اسلام دشمن کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں، ملکی سیاسی حالات میں تنائو کی وجہ سے بھارتی جارحیت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے ،اس لئے پاکستانی سیاستدانوں کو چاہئے کہ وہ اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے ملکی دفاع اور بقاء کیلئے ایک ہوجائیں ۔
تازہ ترین