• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نہتے شہریوں کومسلسل نشانہ بنا رہاہے،اعجازچوہدری ،غلام محی الدین

لاہو ر( اکنامک رپورٹر) پاکس تان تحریک انصاف کے سینئرمرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری اور مرکزی سیکرٹری جنرل آزاد کشمیرو ایم ایل اے غلام محی الدین دیوان نے بھارت کی جانب سے ورکنگ باو نڈری سیالکوٹ اور آزاد کشمیر پر بلااشتعال فائرنگ اور شیلنگ کی شدید الفاظ میں مذ مت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھار ت نہتے شہریوں اور آبادی کو مسلسل نشانہ بنا رہا ہے جو کہ قابل مذمت ہے ، میاں نواز شریف پر جب بھی کوئی آفت آتی ہے مودی ان کی مدد کو پہنچ جاتا ہے ، ،نواز شریف ممبئی حملوں کے متعلق بیان دے کربھنور میں پھنس چکے ہیں ۔رہنماو ں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہے لیکن مسلم حکمران اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، عالمی برادری بھارت پر دباو ڈالے کہ وہ کشمیری عوام پر ظلم وز یادتی بند کرے، پاکستانی حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بین الااقوامی برادری کے آگے اس مسئلے کو اٹھائے ۔
تازہ ترین