• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا،نگران وزیر اعلیٰ، حکومت اور اپوزیشن نے 5نام پیش کردئیے

پشاور (نمائندہ جنگ) خیبرپختونخوا میں نگران وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر مولانالطف الرحمان کے مابین مذاکرات کا فائنل راؤنڈ آج ہوگا جس میں کسی ایک نام پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائیگی تاہم ایسا نہ ہونے کی صورت میں دونوں قائدین کی ایک اور نشست بدھ کو ہوگی جس میں نگران وزیر اعلیٰ کے عہدہ کےلئے کسی ایک نام پر متفق ہونے کی کوشش کی جائیگی، خیبر پختونخوا میں نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کے سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور قائد حزب اختلاف مولانا لطف الرحمان کے درمیان اب تک تین ملاقاتیں ہوچکی ہیں جن میں نگران وزیر اعلیٰ کے عہدہ کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے مختلف نام پیش کئے گئے ہیں تاہم ابتدائی نشستوں میں کسی نام پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے چنانچہ وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کے مابین آج مذاکرات کا فائنل راؤنڈ ہوگا جس میں دونوں جانب سے تجاویز دیتے ہوئے کسی ایک نام پر متفق ہونے کی کوشش کی جائیگی تاہم اگر آج کی ملاقات میں بھی دونوں بڑے کسی ایک نام پر متفق نہ ہوسکے تو اس صورت میں بدھ کو پانچویں ملاقات میں حتمی فیصلہ کیاجائیگا جسکا اعلان وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر مشترکہ پریس کانفرنس میں کرینگے۔
تازہ ترین