• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیری اور میگھن کو ہنی مون پاکستان میں منانے کی دعوت

پی آئی اے کی ہیری اور میگھن کو ہنی مون کی دعوت

پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو شادی کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ ہنی مون کیلئے شمالی علاقہ جات کی سیر کی دعوت دے ڈالی۔

پی آئی اے نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شہزادہ ہیری کی والدہ آنجہانی لیڈی ڈیانا کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، 'ہم نے شاہی شادی دیکھی اور لیڈی ڈیانا اور ان کے شمالی علاقہ جات کے دورے کو یاد کیا اور سوچا کہ یہ کتنا زبردست ہوگا کہ نو بیاہتا جوڑا بھی ہمارے شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی دیکھے۔

ٹوئٹ میں شہزادی ہیری اور میگھن مارکل کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا گیا کہ 'ہم بالکل تیار ہیں، آپ بس ہمیں بتا دیں کہ آپ لوگ کب آرہے ہیں۔

پی آئی اے کی جانب سے کیے گئے اس ٹوئٹ پر لوگو ں کی جانب سے ملا جلا در عمل سامنے آیا تاہم ان میں سے ایک دلچسپ ٹوئٹ یہ تھا کہ ’’پہلے اپنے ملک کے لوگوں کو تو وقت پر ان کی منزلوں پر پہنچا دیا جائے، پھر شاہی جوڑے کو مدعو کیا جائے۔‘‘

واضح رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ہنی مون پر کہاں جائیں گے؟ اس حوالے سے ابھی تک حتمی طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

تازہ ترین