• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 ایشین ٹیم اسنوکر کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

پاکستان کو ایشین ٹیم اسنوکر اور سکس ریڈ بال چیمپین شپ کی میزبانی مل گئی،جو آئندہ سال کراچی میں ہوں گی۔

ایشن اسنوکر اور سکس ریڈ بال چیمپئن شپ میں 20سے زائد ممالک کے کھلاڑی ایکشن میںدکھائی دیں گے۔

پاکستان بلئیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر منور شیخ نے بتایا کہ بتایا کہ ایران مین ہونے والی ایشین کنفرڈیشن بلئیرڈ اینڈ اسپورٹس کے سالانہ اجلاس میں پاکستان نے دونوں ایونٹ کی میزبانی کی پیشکش کی جو منظور ہوگئی۔

منور شیخ کے مطابق آئندہ سال اپریل میں یہ ایونٹ کراچی میں کرایا جائے گاجبکہ پہلےمرحلے میں ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے مقابلے ہوں گے پھر دوسرے مرحلے میں سکس ریڈ بال کے انفرادی مقابلے کرائے جائیں گے ۔

واضح رہے کہ پاکستان 2014مین بھی ایشین ٹیم اور سکس ریڈ بال کی میزبانی کرچکا ہے۔

تازہ ترین