• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پی سی بی نے فیلڈنگ کوچ ڈھونڈنا شروع کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کو دیر سے ہی سہی پر درست خیال آگیا ،پی سی بی نے ورلڈ کپ سے قبل گرین شرٹس کی فیلڈنگ کی کمزور ی پر قابو پانے کے لئے کوچ ڈھونڈنا شروع کردیا ہے ۔

پی سی بی نے 2019ء ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی فیلڈنگ بہتر کرنے کے حوالے سے فل ایکشن میں آگیا ہے، بورڈ نے 3 ناموں پر غور بھی شروع کردیا ہے جبکہ حتمی فیصلہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

اس سے قبل مکی آرتھر نے پاکستان ٹیم کی فیلڈنگ کو بہتر بنانے کےلئے اسٹیورکسن کا انتخاب کیا تھا لیکن انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر فیلڈنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا ۔

اب ایک بار پھر ٹیم کےلئےنئےفیلڈنگ کوچ کا انتخاب کیا جارہا ہے ،پی سی بی نے اس سلسلے میں 3 نام فائنل کرلئے ہیں،جن میں سابق انگلش وکٹ کیپر جیمز فوسٹر ، اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈین ووڈ فورڈ جبکہ ٹیم ٹرینر گرانٹ لوڈن کا نام شامل ہیں ۔

ذرائع کے مطابق مکی آرتھر کا جھکاو جیمز فوسٹر کی طرف ہے،مکی آرتھر کی درخواست پر فوسٹر نے لیسٹر میں پاکستان ٹیم کےساتھ فیلڈنگ سیشن کو سپروائز کیا تھا۔

پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کودرست انداز دینا ہے ،نئے فیلڈنگ کوچ کا انتخاب مکی آرتھر کی مشاورت سے کریں گے ،،جبکہ کوچ کا تقرر جولائی میں دورہ زمبابوے سے قبل کیا جائےگا۔

تازہ ترین