• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبیکہ شیخ کی نماز جنازہ حکیم سعید گراونڈ میں ادا کی جائیگی

سبیکہ شیخ کی نماز جنازہ حکیم سعید گراونڈ میں ادا کی جائیگی

سبیکہ شیخ کی نماز جنازہ حکیم سعید گراونڈ یونیورسٹی روڈ پر ادا کی جائیگی جبکہ تدفین شاہ فیصل کالونی عظیم پورہ کے قبرستان میں کی جائیگی۔

سبیکہ کے تایا عبدالجلیل شیخ کا کہناہے کہ تدفین اور نماز جنازہ کے وقت کا اب تک تعین نہیں کیا گیا،میت کے آتے ہی نماز جنازہ اور تدفین کرنے کی کوشش کریں گے۔

سبیکہ شیخ کی نماز جنازہ حکیم سعید گراونڈ میں ادا کی جائیگی

امریکا میں نوجوان کی اندھادھندفائرنگ سے جاں بحق کراچی کی طالبہ سبیکہ کی میت بدھ کی صبح تین بجے کراچی پہنچے کاامکان ہے۔

سبیکہ شیخ کی نماز جنازہ حکیم سعید گراونڈ میں ادا کی جائیگی

سبیکہ کے والد کے مطابق امریکا میں دھند ہونے کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے اور جلد ہی نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا تعین بھی کرلیا جائے گا۔سبیکہ کی کزن شہیرہ میت کے ساتھ پاکستان واپس آئیں گی۔

سبیکہ شیخ کی نماز جنازہ حکیم سعید گراونڈ میں ادا کی جائیگی

اس سے قبل سبیکہ شیخ کی نماز جنازہ ہیوسٹن کے علاقے شوگر لینڈ کی مسجد حمزہ میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر ہونے والی دعائیہ تقریب میں ہیوسٹن کے میئر سلویسٹر ٹنر، شوگرلینڈ کے میئر جو، زمرمین، ٹیکساس سے رکن کانگریس شیلا جیکسن اور ال گرین نے بھی شرکت کی،جبکہ پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی سمیت خواتین کی بھی بڑی تعدادشریک ہوئی۔

تازہ ترین