کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامع باب العلم نارتھ ناظم آباد میں منعقد ہ علمی و تعلیمی نشست بسلسلہ آمد رمضان کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کے دوران مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ دین اسلام و دیگر مذاہب میں دینی و دنیاوی تعلیمات کے حصول کی خاص تاکید ہے ،لہٰذا طلبہ و طالبات اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ فلاح انسانیت اور خوف خدا دل میں پیدا کرے اور اسلامی اصولوں کی پیروی کی جائے لیکن آج ہمارے نوجوان بے راہ روی کا شکار ہیں جسکی وجہ سے بے یقینی کی صورتحال کے ساتھ ساتھ قتل و غارت گیری،دہشت گردی عروج پر ہے جسکے لیئے ہمیں تعلیمات اسلامی اور اسلام کے سنہری اصولوں کی پیروی کے ساتھ ساتھ صدق دل سے عمل کرنا ہوگا ۔