• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے ٹریک سے بیگ میں بند 3 کلو وزنی بم برآمد

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) قاسم آباد تھانے کی حدود سحرش نگر میمن چوک کے قریب پیر کی شب ریلوے ٹریک سے بیگ میں بند بم برآمد، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی شب قاسم آباد کے علاقے سحرش نگر میں میمن چوک کے قریب ریلوے ٹریک سے بیگ میں رکھاہوا بم برآمدہوا۔ فوری طورپر ایس ایچ او قاسم آباد نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج کے مطابق برآمدہونے والا بم 3 کلو وزنی ہے جسے ناکارہ بنادیاہے ۔بعدازاں ایس ایچ او قاسم آباد نے میڈیا کو بتایا کہ بم رکھنے والے مبینہ دہشت گرد عبدالقیوم ناریجو کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دہشت گرد چند گھنٹوں کے بعد گزرنے والی مسافرٹرین کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، دہشت گردوں کی کوشش ناکام ہوگئی۔
تازہ ترین