• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

براڈ بینڈ صارفین کو براڈ بینڈ کی قیمت سے نصف سپیڈفراہم کی جارہی ہے

لندن( پی اے) وچ کی جانب سے کرائے گئے ایک سروے کے مطابق برطانیہ میں براڈ بینڈ کے بیشترصارفین کو ان سے وصول کی جانے والی قیمت سے نصف سپیڈ فراہم کی جارہی ہے ۔ سروے کے مطابق براڈ بینڈ استعمال کرنے والے 2لاکھ 35ہزار صارفین سے حاصل کی جانے والی معلومات سے یہ بات سامنے آئی کہ 38ایم بی پی ایس سروس کیلئے رقم ادا کرنے والوں کو صر ف19ایم بی پی ایس سروس سپیڈ فراہم کی جارہی ہے۔ جو لوگ 200ایم بی پی ایس سروس کاسپر فاسٹ پیکیج حاصل کرتے ہیں انھیں صرف 52ایم بی پی ایس سروس فراہم کی جارہی ہے۔اب 23مئی سے براڈ بینڈ سروس فراہم کرنے والے اس وقت تک سپیڈ کے بارے میں کوئی اشتہار نہیں دے سکیں گے جب تک ان کے کم از کم 50 فیصد صارفین کو ان کی اعلان کردہ سپیڈ کی فراہمی یقینی نہ ہوجائے۔ وچ کے منیجنگ ڈائریکٹر الیکس نیل کا کہنا ہے کہ قوانین میں یہ تبدیلی ان صارفین کیلئے خوشخبری ہے جنھیں غیر حقیقی اشتہارات کے ذریعہ مسلسل لوٹا جارہاتھا ۔انھوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ صارفین کیلئے سپیڈ اورحقیقت پسندی بڑی اہمیت رکھتی ہے اور اب ہم براڈ بینڈ فراہم کرنے والوں پرکڑی نظر رکھیں گے کہ وہ نئے قوانین پر عملدرآمد کریں اور عوام جو قیمت ادا کرتے ہیں اس کے مطابق انھیں سروس فراہم کریں۔
تازہ ترین