• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات میں الآصف اور قائد آباد سے سوئپ کرینگے، مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ پی ایس پی کا فکر وفلسفہ اور نظریہ مظلوم عوام کیلئے ہے اور مظلوم عوام ملک میں پائی جانے والی ہر قومیت میں موجود ہیں اور اب ہر قومیت کے مظلوم اپنے حقوق کے حصول کیلئے ہماری طرف دیکھ رہے ہیں،اپنے روشن مستقبل کے لئےکراچی میں بسنے والے پختون سمیت دیگر قومیتوں کے افراد پی ایس پی کے ساتھ کھڑے ہیں اور آنے والے الیکشن میں پی ایس پی لیاقت آباد و ناظم آباد سے ہی نہیں بلکہ الآصف اسکوئر اور قائد آباد سے بھی سوئپ کرے گی۔ان خیالات اظہار انہوںنے اکا خیل برادری کی دعوت پر الآصف اسکوائر پرمنعقدہ تقریب خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اس مو قع پر رکن نیشنل کونسل آفاق جمال بھی تھے۔ انہوںنے کہاکہ کراچی پاکستان کا معاشی حب اور تجاراتی مرکز ہے اوریہاں پر تمام قومیتوں کے لوگ پیار محبت اور بھائی چارے کیساتھ رہے ہیںلیکن بعض قوتوںنے اپنے ذاتی مفادات اور مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے مختلف قومیتوں کے درمیان نفرتیں پیدا کرکے لڑرہے ہیں جو ملک و قوم کیلئے کسی طرح بھی سود مند ثابت نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ نفرتیں پیدا کرنے والے کبھی کسی بھی قوم سے مخلص نہیں ہوسکتے کیونکہ ان کا مقصد امن آشتی نہیں نفرتیں پھیلانا ہے ،انہوںنے کہاکہ اب کسی کو نفرت کی سیاست نہیں کرنے دینگے، ہم نے نفرت کی سیاست کو دفنا دیا ہے،ہم اس سے سیاسی اختلاف تو رکھ سکتے ہیں مگر اس سے دشمنی نہیں رکھیں گے اورسبز ہلالی پرچم کو ماننے والا چاہے کسی بھی قومیت و مذہب سے تعلق رکھتا ہو ہمارا بھائی ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ وہ جگہ ہے جہاں میری کمیونٹی کے لوگ مجھ سے پہلے آنے کا سوچتے بھی نہیں تھے ہمارے اس نظریئے کی فتح ہے کہ جب آج ہم الآصف اسکوئر یا کٹی پہاڑی آتے ہیں تو یہاں کے بسنے والے پٹھان ہم پر پھول نچھاور کرتے ہیںجب میں کراچی ڈویژن سے نصیر خان کو لے کر ناظم آباد اور لیاقت آباد جاتا ہوں تو لوگ اس پر پھول نچھاور کرتے ہیں۔
تازہ ترین