• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ اقبال نے ہمیشہ متحدہ قومیت کی بات کی ،مقررین

ملتان(سٹاف رپورٹر)علامہ اقبال سیاست کو ایک نظریئے او رعبادت کی حد تک جانتے تھے،انہوں نے ہمیشہ متحدہ قومیت کی بات کی ۔آپ کی شخصیت کی کئی جہتیں تھیں،آپ بیک وقت معلم ،قانون دان ،فلاسفر،شاعر اور سیاستدان تھے،ان خیالات کا اظہار پروفیسر حمید رضا صدیقی نے حلقہ خوبصورت ملتان کے تعاون سے مجلس عاشقان اقبال کے زیر اہتمام علامہ اقبال کے نظریہ سیاست کے حوالے سے منعقدہ ایک فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا،سابق رکن اسمبلی بابو نفیس انصاری نے کہا کہ علامہ اقبال مفکر پاکستان تھے ان کے شعروں میں اسلامی معاشرہ اور درخشندہ اصول دکھائی دیتے ہیں ،رانا اسلم ساغر نے کہا کہ آج عالمی میڈیا پر یہوویوں کا قبضہ ہے ،اور اقبا ل یہودیوں کے نظام کو رد کرتے ہیں،آج کی سیاست کو اقبال رد کرتا ہے ،وہ ذاتی مفاد یا لسانی مفاد کی بجائے صرف اور صرف قومیت ،دین اور ملک کی عظمت کو ترجیح دیتا ہے ،خلیل خان نور زئی اور صابر انصاری نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری انسان میں مذہبی لگائو پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ اللہ اور اسے کے رسولؐ کے احکامات پر عمل کرنے کا درس دیتی ہے، متحدہ قومی تاجر اتحاد کے رہنما محمد ا فتخار نے گفتگو کرتئے ہوئے کہا کہ آج کا سیاست دان کروڑوں روپے جلسے ،جلوسو ں پر خرچ کرتا ہے مگر افسوس کہ کسی غریب کی بیٹی بیاہنے پر پیسہ خرچ نہیں کرتا ،یہ طرز عمل بدل کر اقبال کی سوچ کو اپنانا ہو گا۔
تازہ ترین