• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ سندھ کی سبیکہ کے گھر آمد، لواحقین سے تعزیت

وزیر اعلیٰ سندھ کی سبیکہ کے گھر آمد، لواحقین سے تعزیت

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سبیکہ شیخ کے لواحقین سے تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔مراد علی شاہ نے سبیکہ کے والدین اور ان کے بہن بھائیوں سے ملاقات میں تعزیت کا اظہار کیا اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

بعدا زاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پورے ملک میں جو دہشت گردی ہے اس کا جواب سبیکہ نے دیا ہے، دہشت گردی کبھی بھی کہیں بھی ہوسکتی ہے، دہشت گردی صرف پاکستان میں نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی سبیکہ کے گھر آمد، لواحقین سے تعزیت

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سبیکہ شیخ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سبیکہ کے والدین کی خواہش تھی کہ ان کی بیٹی کی میت جلد پاکستان پہنچے جس میں حکومت نے کردار ادا کیا ہے، سبیکہ کے معاملے اور تحقیقات پر امریکہ سے بات چیت کی جائے گی۔

تازہ ترین