• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہپور درپور، ہزاروں شہری زیر زمین خراب پانی پینے پر مجبور

ٹنڈوجام (نامہ نگار) شاہپور درپور کے ہزاروں شہری زہریلا پانی پینے پر مجبور،زیر زمین پانی خراب،بیماریاں پھیلنے لگیں،شہریوں کا احتجاج، تفصیلات کے قریبی شاہپور درپور کے رہائشی میٹھے پانی کے ترس رہے ہیں ، علاقے میں زیر زمین پانی خراب ہو جانے کی وجہ سے ہزاروں شہری زہریلا پانی پینے پر مجبور ہیں، زہریلا پانی استعمال کرنے سے شہر میں وبائی بیماریاں ہیپاٹائٹس اور پیٹ اور گردوں کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہیں۔شہریوں نے اس سلسلے میں بلدیاتی اداروں کے سربراہوں اور عوام کے منتخب نمائندوں کو درخواستیں دی ہیں مگرانہوں نے اس اہم عوامی مسئلے کو حل کرنے کے بجائے سے نظرانداز کردیا ہے اور تاحال کسی نے بھی کوئی اقدام نہیں کیاجس سے شہریوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔سماجی رہنما حافظ شبیر سندھی نے شہر میں استعمال ہونے والے خراب پانی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واٹر کمیشن سندھ کے سربراہ جسٹس(ر) امیر مسلم ہانی سے اپیل کی ہے کہ اس اہم مسئلے کا نوٹس لیا جائے اور ہزاروں کی آبادی والے شہر کو واٹر سپلائی اسکیم دے کر شہریوں کو میٹھا پانی فراہم کیا جائے۔

تازہ ترین