• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنازعات ترقی کی راہ میں رکائوٹ ہیں ، احمد خان

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)افغان قومی موومنٹ کے سربراہ احمد خان نے کہا ہے کہ قلعہ عبداللہ میں قبائلی تنازعات کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں انتخابات میں عوام نے اعتماد کیا تو تنازعات ختم کر کے علاقے کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیں گے یہ باتیں انہوں نے قبائلی معتبرین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ قبائلی تنازعات ترقی کی راہ میں رکائوٹ ہے ذاتی و شخصی مفادات نے گلستان کو نو گو ایریا میں تبدیل کردیا قلعہ عبداللہ سے منتخب نمائندے اپنے گھر کو ٹھیک کرنے کی بجائے فاٹا اور دیگر ایشوز پر سیاست چمکا رہے ہیں حالانکہ ان کے اپنے حلقے میں کئی دہائیوں سے تنازعات چل رہے ہیں انہو ںنے کہا کہ تنازعات کے خاتمے تک ترقی کی خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا اے کیو ایم برسراقتدار آ کر نہ صرف تنازعات حل کرائیگی بلکہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔
تازہ ترین