• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر نصابی سرگرمیوں سے طلبا کی صلاحیتیوں میں اضافہ ہوتا ہے،ایوب خان

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) پاکستان ریڈ کریسنٹ کے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایری گیشن کالونی سریاب روڈ میں مدر ڈے کے مناسبت سے تقریری مقابلہ منعقد کیاگیا جس میں کثیر تعداد میں طالبات نے حصہ لیا تقریری مقابلے کے آخری مرحلے میں پانچ طالبات فائنل رؤانڈ میں پہنچنے میں کامیاب ہوئیں دہم کلاس کی صباء نے بہترین تقریر کرکے پہلی پوزیشن جبکہ آمنہ اور گلاب دان بلترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی اس موقع پر صوبائی پروگرام افسر ایوب خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام منعقد کرنے کا مقصد طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے تاکہ کل سکول کے بچے ہر فورم پر بلا خوف وخطر کے ہر قسم کی تعلیمی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ریڈ کریسنٹ نے ہمہ وقت تعیلم صحت اور قدرتی آفات میں لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے کلیدی کردار ادا کیا اور آئندہ بھی فلاحی کاموں کو مزید وسعت دی جائیگی اس دوران سکول کی پرنسپل فرزانہ تبسم نے ہلال احمر پاکستان کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کیلئے ایسے مثبت پروگرام خوش آئند ہیں ان تقریبات سے طالبات میں اعتماد پیدا ہوگا تقریب سے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن افسر نصیب ملک نے بھی خطاب کیا ۔
تازہ ترین