• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر بورڈ کے ملازمین کی رہائشی کالونیاں پانی سے محروم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پورے شہر کو پانی فراہمی کرنے کے دعویدارکراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ کے ملازمین کی رہائشی کالونیاں پانی سے محروم ہیں ہیڈآفس واقع شاہراہ فیصل سے متصل دورہائشی کالونیوں میں مقیم ملازمین طویل عرصے سےپانی کی شدید قلت کا شکار ہیں رمضان کا آغاز ہوتے ہی ان کالونیوں میں رہائش پذیر سیکڑوں افراد کو پانی فراہم نہیں کیاجارہا تنگ آکر ملازمین نے گزشتہ روز ایم ڈی آفس کے سامنے مظاہرہ اور شدید احتجاج کیا جبکہ اس سے پہلے بھی متعدد مظاہرےہوچکے ہیں حسب سابق ایمڈی نے ملازمین کو پانی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ملازمین کا کہنا ہے کہ متعلقہ افسران کالونیوں کا پانی دیگر قریبی آبادیوں کو سپلائی کررہے ہیں اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو واٹربورڈ کے ان ملازمین نے28مئی کو واٹرکمیشن کے دفترپہنچ کر اپنی شکایت درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے ملازمین جن کی قیادت مزدوررہنما محسن رضا کررہے تھے ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈی واٹربورڈ جان بوجھ کر مسئلے کو حل کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہے۔

تازہ ترین