• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیوں کی معلومات ویب سائٹ پر فراہم کرنیکی ہدایت

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے رانا اکبر حیات نے ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن و ٹریفک انجینئرنگ کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جائے، اُنہیں عمارتوں اور زوننگ ریگولیشن سمیت غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کے بارے میں معلومات ہونی چاہئیں۔ قانونی و غیرقانونی کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیوں کے متعلق معلومات آرڈی اے کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جائیں۔ گزشتہ روز آرڈی اے کے میٹرو پولیٹن و ٹریفک انجینئرنگ کی کارکردگی جاننے کیلئے ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے رانا اکبر حیات کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن و ٹریفک انجینئرنگ جمشید آفتاب، ڈائریکٹر لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول علی عمران، ڈائریکٹر آرکیٹکچر شجاع علی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن و ٹریفک انجینئرنگ جمشید آفتاب نے اپنے ڈائریکٹوریٹ کے متعلق بریفنگ دی اور کارکردگی بارے آگاہ کیا۔ ڈی جی آر ڈی اے نے تمام ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ محنت اور دیانتداری سے کام کریں۔ ڈی جی نے میٹرو پولیٹن و ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ کو تلقین کی کہ وہ غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کیخلاف بغیر خوف و خطر کارروائی جاری رکھیں۔
تازہ ترین