• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب سے 100پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا

لاہور( این این آئی) سعودی عرب سے 100پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ،امیگریشن حکام نے ضروری پوچھ گچھ کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دیدی ۔ سعودی حکام کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم 100پاکستانیوں کو قید کی سزا مکمل ہونے پر سعودی ائیر لائن کی پرواز 734کے ذریعے واپس بھجوا دیا گیا ۔ائیر پورٹ پر امیگریشن حکام نے بیدخل ہونے والے مسافروں سے ضروری پوچھ گچھ کی اور بعد ازا ں انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دیدی گئی ۔
تازہ ترین