• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر آر سی ڈی گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کے جلسے سے قبل نامعلوم افراد نے بینر اور پوسٹر پھاڑ دیے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملیر آر سی ڈی گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کے جلسے سے قبل نامعلوم افراد نے بینر اور پوسٹر پھاڑ دیے ،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاتفصیلات کے مطابق سعود آبادتھانے کی حدود ملیر آرسی ٹی ڈی گراؤنڈ میں اتوار کے روز پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ہونے والے جلسہ سے قبل جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب نامعلوم شرپسند عناصر نے آرسی ڈی گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے لگنے والے بینرز اور پوسٹر پھاڑ دیئے گئے جبکہ استقبالیہ کیمپ میں توڑ پھوڑ کرنے کی کوشش کی گئی ، جس کی اطلاع ملتے ہی پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کے خلاف احتجاج شروع کردیا ،دوسری جانب پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی آر سی ڈی گراؤنڈ پہنچ گئی اور ممکنہ تصادم کے خدشے کے پیش نظر سخت سیکیو رٹی اقدامات کیے ،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ پاکستان تحریک انصاف کے علاقا ئی رہنما کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد ایک درجن سے زائد تھی اور موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے تھے تاہم ان کی وابستگی یا شناخت کے حوالے سے تاحال کو ئی معلومات نہیں ملی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے توڑ پھوڑ کی گئی۔
تازہ ترین