• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پانی کے درجۂ حرارت سے تیرنے والا روبوٹ

اس جدید دور میں ماہرین ہر کام کے لیے مختلف طر ح کے روبوٹس تیار کررہے ہیں ،حال ہی میں کیلی فور نیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور زیورخ کے سائنسی ادارے ای ٹی ایچ کے انجینئروں نے مل کر دنیا کا پہلا ایسا روبوٹ بنایا ہے ،جس میں نہ تو کوئی موٹر نصب کی گئی ہے نہ بیٹر ی یہ صرف پانی کے درجہ ٔ حرارت میں تبدیلی سے اپنی صورت تبدیل کرتے ہوئے آگے بڑھتا ہے ۔اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ روبوٹ درجہ ٔ حرارت میں تبدیلی سے خود کو بدلتا اور آگے بڑھتا ہے ۔اس کو ایک نئی ٹیکنالوجی کے تحت تیار کیا گیا ہے ۔ ان میں روشنی سے آگے بڑھنے والے روبوٹ کیڑے، گرمی میں کھلنے اور پھیلنے والے ،یگامی آلات اور شکل بدلنے والے اسمارٹ مٹیریلز شامل ہیں۔یہ نئی تخلیق حرارت سے حساس پولیمر سے بنائی گئی ہے۔ عام حالت میں یہ مڑا ہوتا ہے اور گرمی پاتے ہی سیدھا ہوجاتا ہے۔ماہرین نے اس پر باریک چپو لگائے ہیں جو کم زیادہ ہوتی حرارت پر آگے پیچھے ہوتے ہیںاور اس طرح روبوٹ پانی میں تیرنے لگتا ہے ۔پولیمر کی مختلف موٹائی کی وجہ سے اس کے حصے اپنے اپنے لحاظ سے متحرک ہوتے ہیں ۔ماہرین کے مطابق اس روبوٹ کو اس طر ح بنا یا گیا ہے کہ یہ بہت زیادہ مشکل کام بھی بآسانی کر سکتا ہے ۔فی الحال اس روبوٹ کے استعمال بہت محدود ہیں یہ ایک مرتبہ ہی آگے بڑھتا ہے ،جس کے بعد اسے ہاتھ سے دوبارہ پہلی حالت میں لانا پڑتا ہے ۔اگلے مرحلے میں اسے مزید آگے بڑھنے کے قابل بنایا جائے گا ،جس کے لیے دیگر میٹریلز پر بھی کام کیا جارہا ہے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین