• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سُپر ایٹ کا میچ: ویسٹ انڈیز کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر ایٹ مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

احمد آباد میں سُپر ایٹ مرحلے کے گروپ ون کے اس میچ میں جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

اس سے قبل سُپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کو 107 رنز سے شکست دی تھی جبکہ جنوبی افریقا نے بھارت کے خلاف 76 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ سُپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز فی الحال 2 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ جنوبی افریقا 2 پوائنٹس مگر کم نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے دوسرے نمبر پر ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید