• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں نثار مورائی سمیت 14ملزمان پرفرد جرم عائد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی میں کروڑوں روپے کی کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں نثار مورائی سمیت چودہ ملزمان پرفرد جرم عائد کردی ۔ملزمان نے صحت جرم سے انکا ر کردیا۔عدالت نے بارہ جون کو نیب کے گواہوں کو طلب کرلیا۔ نیب کے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان نے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں چار سو سے زائد غیر قانونی بھرتیاں کیں اور ملزمان نے چونتیس کروڑ تیس لاکھ سے زائد کی کرپشن کی۔
تازہ ترین