• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
روح پرور نشریات میں معلوماتی پروگراموں کی بہار

رمضان المبارک ہر مسلمان کیلئے مقدس ساعتیں لیکر آتا ہے یہ ماہ مقدس تذکیہ نفس کا درس دیتا ہے ، رمضان میں ہر مسلمان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ عبادت کرے اور اپنے رب کو راضی کرے ۔ اِسی فلسفے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے جیو ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے دو بڑے چینل ’’جیو ٹی وی ‘‘ اور ’’جیو تیز ‘‘ اس دفعہ لائے ہیں رمضان کی سب سے بڑی نشریات جس میں دین اسلام اور مسلمانوں کی اصلاح کیلئے متعدد پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں ۔ ’’جیو ٹی وی نیٹ ورک‘‘ کا مقبول چینل ’’جیو تیز‘‘ رمضان المبارک کی روح پرور ساعتوں کو دوبالا کرنے کیلئے ’’جیو اسلام‘‘ کے نام سے خصوصی نشریات پیش کرنے کی سعادت حاصل کررہا ہے۔ رحمتوں اور برکتوں کے مقدس مہینے میں اہل ایمان کے قلوب کو اسلام کی روشنی سے مزید منور کرنے کیلئے ’’جیوتیز‘‘ کی خوبصورت نشریات میں جو ایمان افروز پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں اُن کا آغاز ہوچکا یکم رمضان المبارک سے ہوچکا ہے ۔

اتحاد رمضان

رمضان المبارک مغفرت کا تحفہ بھی ہے، محبت کی معراج بھی ہے، سخاوت کا قرینہ بھی ہے، بندگی کا رواج بھی ہے۔ یہ وہ مہینہ ہے جو برکت لطف و عنایت کے خزانوں سے سجا ہے اور اُس ذاتِ باری کے شکرانوں اور عبادات و نعمتوں سے جڑا ہے، یہ وہ مقدس مہینہ ہے جس کے انتظار میں ہر مسلمان 11 مہینے تک انتظار میں رہتا ہے۔ رحمتوں اور برکتوں کے اس مقدس ماہ میں عوام کے ایمان کو مزید ترو تازہ اور اُن کے قلوب کو مزید منور کرنے کیلئے ’’جیو‘‘ نے ہمیشہ ہی سب سے منفرد اور ایمان افروز نشریات ترتیب دیں جسے عوام نے حد سے زیادہ پسند کیا ۔ 

روح پرور نشریات میں معلوماتی پروگراموں کی بہار

ہر برس پہلے سے بھی زیادہ بہتر ، دیدہ دیب سیٹس پر مرتب کی گئی بالکل منفرد ٹرانسمیشنز نے نشریات کو چار چاند لگائے جبکہ بہترین میزبانوں کے امتزاج نے کروڑں ناظرین کے دِل جیتے ۔ ’’جیو‘‘ نے ہر برس ایک سے بڑھ کر ایک فقید المثال نشریات پیش کرکے کئی بار اپنے مدِ مقابل ٹی وی چینلز کو مات دی۔ ’’جیو ٹی وی‘‘ اس بار پاکستان کی سب سے بڑی نشریات ’’اتحاد رمضان(ایک ہیں مسلم)‘‘ کے نام سے نشر کررہا ہے ۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں اویس قادری ’’اتحاد رمضان‘‘ نشریات کا حصہ ہیں جو افطار اور سحر کی نشریات میں اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت کلام پاک اور حمد و نعت سے ناظرین کے قلب گرما رہے ہیں ۔ افطار ٹرانسمیشن کی میزبانی سمیع خان اور اینکر رابعہ انعم کررہی ہیں جبکہ سحری کی نشریات کے فرائض معروف مذہبی اسکالر اور میزبان جنید اقبال انجام دے رہے ہیں ۔ ۔ اویس قادری اتحاد رمضان کے مقابلہ نعت خوانی کے سیگمنٹ ’’صدائے حسان‘‘ میں بھی جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں جن میں ہر فاتح کو موٹر سائیکل انعام میں دی جارہی ہے ۔ معروف کوکنگ ایکسپرٹ ناہید انصاری بھی لذیز اور مزے مزے کے کھانے بنارہی ہیں ۔ نامور علماء اور دانشوروں کے لیکچرز بھی دکھائے جارہے ہیں ۔ سحر کی نشریات میں پروگرام ’’عالم آن لائن‘‘ نشر ہوتا ہے جس میں روز مرہ کے معاملات، باہمی تعلقات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے متعلق ممتاز علماء کرام سے دینی سوالات پوچھے جاتے ہیں جن کا جوان قرآٓن وحدیث کی روشنی میں علمائے کرام دیتے ہیں ۔ معروف مذہبی شخصیات کے موضوع پر دِل لینے والی دستاویزی فلم ’’اللہ والے‘‘ بھی پیش کی جاتی ہے۔ اسلامی سوالات پر مبنی دلچسپ کوئز شو ’’رب زد علماء‘‘ بھی دکھایا جارہا ہے ، جبکہ افطار نشریات میں قرآن پاک سے ماخوذ انبیائے کرام کے قصے اور مقدس مقامات پروگرام ’’قصص القرآن‘‘ میں دکھائے جاتے ہیں ۔ مشہور و معروف ثنا خوان اویس رضا قادری کی زیر صدارت مقابلہ نعت خوانی ’’صدائے حسان‘‘ کامیابی سے پیش کیا جارہا ہے ۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات مبارکہ اور اسوہ حسنہ کے موضوع پر روحانی بیان ’’سیرت بصیرت‘‘ میں پیش کیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ حمد باری تعالیٰ، نعت رسول مقبول ﷺ ، قرآنی دُعائیں ، مسنون عبادات اور بہت کچھ پیش کیا جارہا ہے ۔ سحری نشریات کا آغاز دوپہر ایک بجے سے جبکہ افطار ٹرانسمیشن دوپہر دو بجے سے براہ راست نشر کی جارہی ہے ۔ اس نشریات میں ناظرین عام ڈگر سے ہٹ کر ایسے دلچسپ، معلوماتی اور روح پرور تجربات کا مشاہدہ کیا گیا ہے جنہیں دیکھ کر ماہ مقدس کی روح پرور ساعتوں کا لطف دوبالا ہو جائے گا۔ضرورت مندوں ، بے رحمی کا شکار ، معاشرے کے پسے ہوئے اور مصائب کا شکار طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کے آنسو پونچھتے ہوئے اُنہیں بھی رمضان نشریات اور اِس ماہ مقدس کی برکتوں کا حصہ بنا کر آنسو پونچھنے کی کوشش کی جائے گی۔ خداد صلاحیتوں کے حامل ہنر مند بھی اپنی صلاحیت دکھاکر بیش قیمت انعامات سے مستفید ہوں گے۔ کوکنگ میں ہر روز ایک نئی اور لذیذ ڈش متعارف کرائی جارہی ہے ۔ تاریخ ساز واقعات اور اکابرین اسلام سے منسوب ایام کی یادوں سے بھی ناظرین کے ذہنوں کو منور کیا جارہا ہے ۔ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے عالم دین ناظرین و حاضرین کے سوالات کے جواب دے رہے ہیں ۔ ’’جیو‘‘ پر نشر ہونے والی رمضان المبارک کی نشریات کا حصہ بننے کیلئے ہمیشہ ہی خواتین و حضرات کا تانتا بندھا رہتا ہے جس میں عوام پروگرام شروع ہونے سے قبل لمبی قطاروں میں نظر آتے ہیں اور یہی جذبہ اس رمضان بھی نظر آرہا ہے اور شرکت کی خواہشمند فیملیز نشریات میں شریک ہونے کیلئے بہت بڑی تعداد میں اپنی رجسٹریشن کرارہی ہیں جبکہ ادارے میں بھی ٹیلیفون کالز کا مسلسل تانتا بندھا ہوا ہے۔ ہر سال کی طرح اس برس بھی رمضان کیلئے خصوصی طور پر نجم شیراز کی ایک حمد نہ میرا خدا کوئی اور ہے نہ تیرا خدا کوئی او رہے مومنہ مستحسن کی آواز میں تیار کی گئی ہے۔ نجم شیراز کی حمد (نہ تیرا خدا کوئی اور ہے نہ میرا خدا کوئی اور ہے) کو ’’اتحاد رمضان‘‘ کی براہ راست نشریات کا خصوصی حصہ بنایا گیا ہے جسے مومنہ مستحسن نے بالکل نئے انداز میں اپنی آواز سے انتہائی عقیدت و احترام سے ناظرین کیلئے پیش کیا ہے جس نے ابھی سے ہی عوام کے دِل میں جگہ بنانا شروع کردی ہے۔ جبکہ اتحاد رمضان کا مرکزی گیت اویس رضا قادری کی آواز میں ہے جسے لوگ بہت پسند کررہے ہیں ۔ نشریات کے بارے میں بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ امجد صابری مجھ سے دو چار برس چھوٹے تھے، جوانی میں ہی اُن کا افسوسناک قتل ہوگیا۔ ہر دِن خصوصاً ماہ صیام دُنیا بھر کے لوگ اُنہیں یاد کرتے ہیں۔ وہ بہت اعلیٰ شخصیت ، انتہائی ہنس مُکھ اور بہترین انسان تھے ، جنید جمشید اور امجد صابری بہت خوش نصیب ہیں جنہیں پاکیزہ کلام کی نسبت سے تا حیات یاد رکھا جائے گا۔ میزبان رابعہ انعم اور سمیع خان بھی حاضرین میں گھلتے ملتے رہے۔ ایک خاتون کا کہنا تھا کہ ’’اتحاد رمضان‘‘ بے مثال نشریات ہے ، جیو نے ثابت کردیا ہے کہ اُچھل کود کے بغیر بھی بہترین نشریات کی جاسکتی ہیں۔ یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے جس طرح نجی چینلز پر ماہ صیام میں اُچھل کود کی جارہی ہے کل اُن کی نسلیں بھی رمضان جیسے مقدس مہینے میں یہی کام کریں گی۔ ایک بزرگ خاتون نے بھی نم آنکھوں کے ساتھ امجد صابری کا کلام پڑھنے کی کوشش کی لیکن امجد صابری کی یاد نے اُنہیں لرزادیا۔ معروف نعت خوانوں نے امجد صابری کا کلام پڑھا تو ہال میں سب اشکبار ہوگئے۔

ـ’’عالم آن لائن‘‘ : اس سیگمنٹ میں روز مرہ کے معاملات، باہمی تعلقات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے متعلق ممتاز علماء کرام سے دینی سوالات پوچھے جاتے ہیں جن کا جوان قرآٓن وحدیث کی روشنی میں علمائے کرام دیتے ہیں۔ مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے عالم دین ناظرین و حاضرین کے سوالات کے جواب دے رہے ہیں ۔

اللہ والے : معروف مذہبی شخصیات کے موضوع پر دِل چھو لینے والی دستاویزی فلم ’’اللہ والے‘‘ بھی پیش کی جاتی ہے۔

رب ذدنی علما : اسلامی سوالات پر مبنی دلچسپ کوئز شو ’’رب زد علماء‘‘ بھی دکھایا جارہا ہے ۔

روح پرور نشریات میں معلوماتی پروگراموں کی بہار

سیرت بصیرت: حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات مبارکہ اور اسوہ حسنہ کے موضوع پر روحانی بیان ’’سیرت بصیرت‘‘ میں پیش کیا جاتا ہے ۔

’’صدائے حسان‘‘ اس رمضان نشریات کا سب سے کامیاب سیگمنٹ ہے جس میں مشہور و معروف ثنا خوان اویس رضا قادری کی زیر صدارت نعت خوانی کا مقابلہ ہورہا ہے جس میں چھوٹے بچے حصہ لے رہے ہیں اور ہر روز کامیاب ہونے والے کو انعام میں موٹر سائیکل دی جاتی ہے۔’’صدائے حسان‘‘ میں جج کے فرائض بھی اویس رضا قادری انجام دے رہے ہیں ۔ یہ سیگمنٹ کامیابی سے پیش کیا جارہا ہے ۔

’’جان کے جیو‘‘ : کم سن ورقہ خالد دینی حوالے اور تاریخ کے مشہور مختلف واقعات بیان کرتی ہے ۔ یہ وہ سیگمنٹ ہے جسے بچوں کے ساتھ بڑے بھی بے حد ذوق و شوق سے دیکھتے ہیں۔ اس سیگمنٹ میں ورقہ اپنے ارد گرد بچوں کو جمع کرکے اُنہیں مختلف کہانیوں کے ذریعے سبق اور درس دیتی ہے۔

’’قصص القرآن‘‘: قرآن پاک سے ماخوذ انبیائے کرام کے قصے اور مقدس مقامات کی زیارت پر مشتمل سیگمنٹ ’’قصص القرآن‘‘ میں عمیررانا دستاویزی فلم دکھاتے ہیں کہ دیکھنے والوں کے ایمان کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتا ہے ۔ عمیر رانا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش نصیب ہوں جو ’’قصص القرآن‘‘ کے ذریعے ایسی جگہوں کی خود بھی زیارتیں کررہا ہوں جہاں نیک لوگ مدفون ہیں یا وہاں رہا کرتے تھے۔ شاید میری کوئی نیکی قبول ہوگئی ہے جو میں قصص القرآن کا بہترین سیگمنٹ لیکر ’’اتحاد رمضان‘‘ نشریات کا حصہ بن گیا ہوں۔

’’جذبۂ خدمت‘‘ : مستحق افراد کی مدد کیلئے تعاون کی اپیل اور انکی ہر ممکن مد کیلئے کوششیں کی جاتی ہیں ۔’’جذبہ خدمت‘‘ میں ہر روز ایک غریب فیملی کو نشریات میں خصوصی طور پر مدعو کیا جاتا ہے۔ اس سیگمنٹ میں معذور، مفلس اور بے گھر افراد شرکت کرتے ہیں۔ یہ واحد سیگمنٹ ہے جس میں میزبان کے ساتھ ساتھ حاضرین اور ناظرین بھی شریک ہوتے ہیں۔ براہ راست ٹیلیفون کالز کے ذریعے مستحقین کی دِل کھول کر مدد کی جاتی ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے دوسروں کو نیکی کی ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کی حوصلہ افزائی بھی کی جاتی ہے تاکہ وہ بھی غریبوں کی مدد کرنے میں ایک دوسرے سے آگے بڑھ کر سبقت لے جانے کی کوشش کریں۔

’’دِل سے کہہ دو‘‘ : مختلف بچے تقریری مقابلے میں حصہ لیتے ہیں اور ایک خاص موضوع پر تقریر اور بحث کرتے ہیں اور دلائل سے قائل کرتے ہیں ۔ مباحثے پر مشتمل سیگمنٹ ’’ دِل سے کہہ دو‘‘ بچوں اور بڑوں میں انتہائی مقبول ہے جس میں مختلف موضوعات پر بچے مقررہ وقت میں تقریر کرتے ہیں، اس مقابلے کو جیتنے والے کی حوصلہ افزائی کیلئے موٹر بائیک انعام میں دی جاتی ہے۔

’’روزہ کشائی‘‘: اس سیگمنٹ میں ہر روز اُن بچوں کو بلایا جاتا ہے جو اپنی زندگی کا پہلا روزہ کھولتے ہیں۔ خوبصورت سیٹ پر ، بہترین میزبانوں کے ساتھ قیمتی انعامات کے ذریعے اِن بچوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ اور کم سن بچوں کے ایمان کو تازہ کرنے کیلئے نا صرف اُنہیں دینی معلومات فراہم کی جاتی ہیں بلکہ قیمتی تحائف دیکر اُن کی حوصلہ افزائی بھی کی جاتی ہے۔

کوکنگ سیگمنٹ: شیف ناہید انصاری روزانہ مزے مزے کی دیسی ، پاکستانی ، کونٹی نینٹل ڈش تیار کرتی ہیں۔

’’ننھے قوال‘‘: یہ سیگمنٹ بھی وقت کے ساتھ ساتھ افق کو چھو رہا ہے۔ اس سیگمنٹ میں کم سن قوال ایک سے بڑھ کر ایک منتخب کلام پیش کرتے ہیں۔ اِن کی جاندار اور شاندار قوالی سے فضائیں ترو تازہ ہو جاتی ہیں۔ یہ واحد سیگمنٹ ہے جو اس وقت پیش کیا جاتا ہے جب افطار کھلنے میں چند گھنٹے رہ جاتے ہیں اور لوگ بھوک سے نڈھال ہونا شروع ہوتے ہیں اس وقت کم سن بچوں کی سریلی آوازوں میں بڑے بڑے قوالوں کے کلام سن کر کبھی جوش و جذبہ جوان ہو جاتا ہے تو کبھی آنکھیں اشکبار ہو جاتی ہیں۔ فضائیں مہک جاتی ہیں اور ایمان تازہ ہوجاتا ہے۔ ننھے قوال بھی روزانہ ایک ایسا کلام پیش کرتے ہیں کہ سب لوگ جھوم اُٹھتے ہیں ۔

جیو اسلام

رب ذوالجلال کی خاص مہربانی اور رحمت سے گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی جیو تیزآپ کے لئے لا یا ہے رمضان میںبھر ایک بھرپور اسلامی ٹرانسمیشن جیو اسلام جس میں علمی اور تحقیقی افق پرچمکتے ہوئے مشہور و معروف علماء کرام اللہ رب العزت کا پیغام آپ تک پہنچانے کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔اس ٹرانسمیشن میںہر طبقہ عمر کے لئے ایمان افروز دلچسپ معلومات۔ جنہیں دیکھ کر ایمان تازہ ہو جائے۔اور سوچ عمل کر نے پر ابھارے۔ہمارا خوبصورت گلدستہ ء پروگرام آپ کے لئے بھی۔علم و عمل کے گوہر نایاب لئے آپ کی پسند کا کوئی نہ کوئی پروگرام اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے جیو تیز کی جانب سے جیو اسلام نشریات بے مثال پروگرام جو آپ کو بہت کچھ سکھائیں گے۔

’’قرآن سب کے لئے‘‘ : قرآن مجید جو اللہ کا کلام ہے،اوررمضان جسے شہر القرآن بھی کہا گیا ہے کیونکہ فرمان باری تعالیٰ ہے کہ’’ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا‘‘ گویا رمضان اور قرآن کا ایک گہرا تعلق ہے اسی لئے جیو اسلام لایا قرآن مجید کو سمجھنے میں انتہائی مدد گار پروگرام ’’قرآن سب کے لئے‘‘ ۔آسان تفسیر جورب کائنات کی پہچان کرائے، جو آپ کے خالق ،مالک اور رب کا کلام سمجھنے میں آپ کی مدد کرے ۔آپ کا رشتہ آپ کے اللہ سے مضبوط کرے ۔دینی خدمات میں جانا پہچانا نام ڈاکٹر فرحت ہاشمی(پی ایچ ۔ڈی) اس پروگرام میںقرآن مجید سمجھنے میںآپ کی مدد کررہی ہیں ۔

جواہرالقرآن: قرآن مجید کا ہر حرف با معنی ،ہر لفظ علم و حکمت کا خزینہ ،ہر آیت معتبر،ہر سورۃ بشارتیں،انذاراور پند و نصائح لئے۔ اس پروگرام میںعلم الرجال میںپی ایچ ۔ڈی ڈاکٹر ادریس زبیر اس پروگرام کے توسط سے قرآن مجید فرقان حمیدکی سورتوں کی فضیلت اور ان کے بارے میں نبی ﷺ کے فرمودات اورشان نزول بتا رہے ہیں ۔ ایک دلچسپ پروگرام جس میں آپ جان پائیںگے منتخب سورتہائے قرآن کا مختصرجائزہ۔

حدیث نبوی۔۔۔ صحیح بخاری سے انتخاب: جانے پہچانے نوجوان خطیب مولانا ابو بکر صدیق(ماسٹرز اصول الدین،ماسٹرز اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس) نے تعارف کروایا ہے امام بخاری ؒ کا اور بیان کررہے ہیں قرآن مجید کے بعد صحیح ترین کتاب کی حیثیث سے شہرہ آفاق کتاب بخاری شریف سے منتخب احادیث نبوی ؐکی تشریح ،جودے گی آپ کی سوچ کو وسعت، اپنے سے بڑوں کے ساتھ برتاؤ کیسا ہو، رشتہ داروں سے تعلق کیسے مضبوط ہو، پڑوسیوںسے محبت جانورں پر رحم کا جذبہ کیسے بیدار ہو؟ سب کا جواب آپ کو ملے گا جیو اسلام کے اس پروگرام میں۔

جنت کا حصول: اردو اور عربی زبان پر یکساں عبور رکھنے والے نوجوان عالم دین ڈاکٹر سمیع اللہ زبیری (پی ایچ ۔ڈی)کے روح پرور بیانات ، اس پروگرام میں آپ جانیں گے جنت کے نام، اس میں بہنے والی نہریں، اشیائے خورد و نوش، جنت کے ریشمی لباس،سونے چاندی کے جڑاؤ زیورات، کرسٹل کی کراکری ،سونے کی تاروں سے بُنے پلنگ ،جنت کے ہفتہ وار بازار ،حور و غلمان اور سب سے بڑھ کر اللہ رب العزت کا دیدار۔ بہت سی دیگر تفصیلات کے ساتھ ساتھ اسے حاصل کرنے کے نبوی نسخے۔

اللہ کا رنگ: رنگ علامت ہے زندگی کا۔۔۔خاموش گواہی دیتا ہے کھول دیتا ہے آپ کے افکار کی گرہ۔سارے رنگ اللہ رب العزت کے رنگ، مگر سب سے بڑھ کر اس ذات باری کا اپنا رنگ جس کے بارے میں وہ خود فرماتا ہے کہ ـ ’’ اللہ کا رنگ۔۔۔ اور اللہ کے رنگ سے بہتر کس کا رنگ ہو سکتا ہے‘‘ استاذہ نگہت ہاشمی(طالبہ پی ایچ ۔ڈی) کی مدلل گفتگو پر مشتمل پروگرام جس میں وہ زندگی کے ہر پہلو کو اللہ کے رنگ کے مطابق ڈھالنے کی تراکیب بتاتی ہیں ۔

رسول اللہﷺ نے فرمایا:

’’تحقیق اللہ نے مؤمنوں پر یہ احسان کیا کہ اس نے انہی میں سے ایک رسول مبعوث کیا جو ان پر اس کی آیات تلاوت کرتا ہے ،ان کا تزکیہ کرتا ہے،انہیںکتاب و حکمت کی تعلیم دیتا ہے وگرنہ اس سے پہلے تو یہ لوگ کھلی گمراہی میں تھے۔‘‘ گویا اللہ رب العزت نے بھی نبی کریم خاتم النبیین محمد مصطفی ﷺ کے الفاظ کوحکمت سے تعبیر کیا ہے۔ حکمت کے یہی موتی بانٹیں گے۔ مدینہ یونیورسٹی کے فضیلۃ الشیخ قاری صہیب احمد میر محمدی۔ اقوال رسول ﷺ کی ایسی تشریح جو آپ کی روح کو سرشار کر دے گی۔

خمر ،خاندان اور عقل: ہر وہ چیز جو عقل کو ڈھانپ لے اسے خمر کہا گیا ہے۔اس کا دائرہ کہاں تک پھیل چکا ہے،یہ عقل پر کس طرح اثر انداز ہوتا ہے اور پھر عقل خاندان پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے۔۔۔ کیا ایک نشہ کرنے والا مریض ہے یاکچھ اور؟ اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے طریقے، نامور ملکی اور غیر ملکی ڈاکٹروں کے مشورے اور حقائق سے آگاہی دلانے والی گفتگو، ایک عادی شخص سے کس طرح کا سلوک کریں؟ ان سب سوالات کے جوابات ملیں گے آپ کو ماہرین نفسیات،لائف کوچز،سایئکوتھراپسٹسس سے پروگرام خمر،خاندان اور عقل میں۔

صفائی پاکیزگی اور طہارت: صفائی، پاکیزگی اور طہارت پہچان ہے اسلام کی، ان سب میں کیا فرق ہے؟ کہاں کہاں اس کا دھیان رکھنا ہو گا اور کیسے ؟اور یہ کیوںکر ممکن ہے؟ صفائی کے فائدے اور ان میں چھپی خوبصورتی جو جلاء بخشتی ہے آپ کی شخصیت کو،آپ کے کردار کو اور آپ کے مقام کو۔جیو اسلام کا یہ منفرد پروگرام جو آپ کہیں اور نہیں دیکھ سکیں گے۔

حُسن اَخلاق: اَخلاق کیا ہے؟ اس کی تعریف کیا ہے؟ اور حسن اخلاق سے کیا مراد ہے۔؟ اخلاق کے سب سے اعلیٰ ترین درجہ پر کون سی محترم ہستی ہے ’’اچھے اخلاق والے دنیا و آخرت کی تمام بھلائیاں سمیٹ کر لے گئے‘‘۔ فرما کر اپنے اخلاق کو بہترین بنانے کی ترغیب کیوں دی گئی؟سماجی زندگی میں اس کی کتنی ضرورت ہے اور کیا فائدے ہیں؟ ان سب سوالوں کے جواب آپ کو ملیں گے حسن اخلاق پروگرام میں۔

تجوید القرآن: اپنی آوازوں سے قرآن کو مزیّن کرو۔یہ فرمان ہے ہمارے پیارے نبی ﷺ کا۔اس زینت سے کیا مراد ہے؟اور کی حدود و قیود کیا ہیں؟ یہ ایک بہت نفیس فن ہے جسے سیکھنا لازم ہے ہر مسلمان پر کہ وہ قرآن مجید کو اسی طرح پڑھ سکے جیسا کہ وہ نازل کیا گیا۔ اس فن کی ایک ہلکی سی جھلک ۔۔۔ نہایت ابتدائی اسباق ۔۔۔ استاد: قاری سلمان احمد میر محمدی کی نگرانی میں ۔۔

قصص القرآن : کے معجزات میں سے ایک اہم اور خاص خصوصیت یہ ہے کہ وہ گذشتہ اقوام ،انبیاء ؑوصالحین کے قصے بیان کرتا ہے ۔ان قصوں کو اگر دلچسپی اور محبت سے بچوں کو سنایا جائے تو وہ اس کو سنتے بھی ہیں اور ان کے اخلاق حسنہ کو دیکھ کر عمل کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں ،ہر قصے میں سبق ،نصیحت اور دلچسپی ،جس کو پیش کر رہی ہیں عائشہ رملہ ،جو شیخ زید اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ ہیں ۔

افکار جوانان : نوجوانوں کی سوچ وفکر آج کس سمت جا رہی ہے ،اس جدید دور میں انہیں اپنے دین و مذہب پرعمل کرنے میں کیا رکاوٹیں ہیں؟ ،کیا جدید تعلیم کے حصول میں وہ اپنے دین سے دور تو نہیں ہوتے جارہے اگر ان کو کچھ پریشانیاں ہیں تو وہ کیا ہیں ؟ان کے اگر سوال ہیں تو وہ کیا ہیں ؟اگر ان کے خیالات ہیں تو وہ کیا ہیں؟ ۔آئیے نوجوانوں کی اس محفل میں جہاں پہ کریں گے وہ کھل کے اپنے خیالات کا اظہار ۔افکار جوانان میں ۔یہ خو بصورت اور دلچسپ مختلف عنوانات پر مشتمل پروگرام ،جس کے کمپیئر ہیں وجیہ الدین۔

خطیب مستقبل کے: فن خطابت ایک ایسا فن ہے جس کو ہر زمانے میں سراہا گیا ہے دین اسلام کی تبلیغ میںان مبلغ اسلام کی بڑی خدمات ہیں جنہوں نے اس فن کی بدولت اسلام کی تعلیمات کو عام کیا اس کو خوبصورت طریقے سے لوگوں میں پہنچایا ۔اگر موجودہ زمانے میںجائزہ لیا جائے تواس فن کو وہ قدر و منزلت حاصل نہیں ہے جو پہلے تھی ،مگر بچے کل کا مستقبل ہیں ان کو اگر اس فن کی تربیت دینے کے لئے ،باہم ایک مقابلہ کروایا گیا ہے ،جس کے مختلف راؤنڈ ز کے ذریعے بچوں کو گزاراگیا ہے ،یہ رنگا رنگ پروگرام سجایا ہے مظہر احمد خان نے اور ججز کے فرائض انجام دیئے ہیں اپنے وقت کے قابل خطیب علی رضا خان اور ڈاکٹر جوادنے جو ہر پروگرام میں بچوں کی صلاحیت و انداز ِ بیاں کو نمبرز دیتے ہیں ، ان کی خوبی اور خامیوں کی بھی نشاندہی کرتے ہیں ۔

اللہ جن سے راضی ہوا: قرآن حکیم میں جس طرح عیسیٰ ؑ کے سا تھ ان کے حواریوں کا ذکر ہے اسی طرح آنحضرت محمد ﷺ کے صحابہ اور صحابیات ہیں جن کو روشن ستارے کہا گیا ،اور فرمایا اگر ان میں سے کسی کی بھی پیروی کرو گے تو ہدایت پا جاؤگے ان کی قابل ِفخر زندگی مسلمانوں کے لئے عملی نمونہ ہے ۔مسلمان ان ہی روشن ستاروں کی حیات مبارکہ کو جان کر اپنے لئے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں ۔’’ اللہ جن سے راضی ہوا‘‘پروگرام ان ہی لوگوں کی مبارک حیات وخدمات پر مشتمل ہے ۔

اجتہاد: نبی کریم ﷺ نے فرمایا اگر اللہ تعالیٰ کسی سے بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اسے دین کی سمجھ دیتا ہے ۔ اسی غور وفکر اور مباحث پر مبنی پروگرام ’’اجتہاد‘‘ہے جس کو پیش کریں گے ضیاء الحق نقشبندی ۔ جس میں مختلف مکتبہ فکر کے علماء کرام مختلف موضوعات پر اظہار خیال کرتے ہیں ۔سیکھنے کے لئے بہت کچھ اور بھی موجود ہیں ۔۔

قیام الیل : ۔ پورا قرآن پاک نماز تراویح میں اور پورا قرآن پاک قیام الالیل میں انگریزی ترجمے کے ساتھ پروگرام ’’قیام الیل ‘‘ میں روزانہ رات ساڑھے 12 بجے نشر ہوتاہے ۔ قرآن مجید رب کائنات کا کلام اور اُسی کا پیغام ہے، ہم سب پر لازم ہے کہ اُس پاکیزہ کتاب کو پڑھا جائے، اسے سمجھا جائے اور اس پر عمل کیا جائے اور لوگوں کی زندگیوں کو اِس سے منور کردیا جائے۔ 

تازہ ترین