• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عطا الرحمن کوچائنیز اکیڈمی آف سائنسز نے بطور سی اے ایس اکیڈمیشن شامل کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) معروف پاکستانی سائنسدان، سابق وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی، سابق سربراہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن کو چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) نے بطور سی اے ایس اکیڈمیشن شامل کیا ہے، پروفیسر عطا الرحمن مسلم دنیا کے پہلے سائنسدان ہیں جسے چین کی جانب سے یہ بین الاقوامی اعزاز حاصل ہوا ہے۔بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ایک سینئرآفیشل نے کہا ہے کہ پروفیسر عطا الرحمن کو یہ اعزاز 28 مئی کو چین میں چینی صدر جناب زی جن پنگ کی زیر صدارت منعقدہ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کی اُنیسویں اور چائنیز اکیڈمی آف اینجنئرنگ کی 14ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عطا کیا گیا ہے۔
تازہ ترین