• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں افتخارحسین اے این پی کے صوبائی صدر منتخب، نئی صوبائی کابینہ تشکیل

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی کونسل اجلاس میں خیبر پختونخوا میں پارٹی کی نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی۔

باچا خان مرکز کے مطابق میاں افتخار حسین اے این پی کے صوبائی صدر منتخب ہوئے ہیں، جبکہ سید عاقل شاہ صوبائی سینئر نائب صدر، حسین شاہ خان جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے۔

 اکبر ہوتی اے این پی کے صوبائی سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کیے گئے ہیں۔

کونسل اراکین نے اتفاق رائے سے نئی کابینہ کی منظوری دے دی۔

قومی خبریں سے مزید